ترکی: صدر ایردوان کی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کے ساتھ ملاقات
ہم نے ترکی کے سرکاری و نجی سیکٹر کے اداروں اور کمپنیوں کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلقہ پہلووں پر بات چیت کی: صدر ایردوان
1572670
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے بِپ اور ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ مسک کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے ترکی کے سرکاری و نجی سیکٹر کے اداروں اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلقہ پہلووں پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے ملک اور دنیا بھر میں ہونے والی پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھنے اور اپنی ملت کو فائدہ پہنچانے کے زیرِ مقصد اس شعبے میں اٹھائے جانے والے ہر قدم کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے"۔
متعللقہ خبریں
امریکہ بھی اسرائیل کے بڑھتے ہوئے استکبار سے پریشان ہے، صدر ایردوان
خطے میں حتمی امن کا راستہ دو ریاستی حل سے گزرتا ہے۔ یہ فارمولا اپنے ساتھ مستقل حل لاتا ہے