اپنی زبان کا تحفظ نہ کرنے والی قومیں سوکھی جڑوں والے درخت کی حیثیت رکھتی ہیں: ایردوان

اگر بحیثیت ملت ہم کسی ثقافت کے دعوےدار ہیں تو ہمیں اس ثقافت کا تحفظ اپنی زبان کے تحفظ سے شروع کرنا چاہیے: صدر رجب طیب ایردوان

1568116
اپنی زبان کا تحفظ نہ کرنے والی قومیں سوکھی جڑوں والے درخت کی حیثیت رکھتی ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " اگر بحیثیت ملت ہم کسی ثقافت کے دعوےدار ہیں تو ہمیں اس ثقافت کا تحفظ اپنی زبان کے تحفظ سے شروع کرنا چاہیے"۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں منعقدہ وزارت سیاحت و ثقافت  2019۔2020 تقسیم ایوارڈ تقریب  میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ایسی قومیں جو اپنی زبان کا تحفظ نہیں کرتیں اس کو فروغ نہیں دیتیں ان کی مثال ایسے درخت کی سی ہے کہ جس کی جڑیں سوکھ چکی ہوں  اور وہ ہوا کے کسی بھی جھونکے  سے زمین بوس ہو نے پر مجبور  ہو"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" متعدد شعبوں میں درپیش مسائل کی اصل وجہ زبان کا مسئلہ ہے۔ جب تک ہم اپنی زبان کو وہ اہمیت نہیں دیتے کہ جس کی یہ حقدار ہے ہم دیگر موضوعات میں بھی آگے نہیں بڑھ سکتے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ" اگر بحیثیت ملت ہم کسی ثقافت کے دعویدار ہیں تو ہمیں اس ثقافت کا تحفظ اپنی زبان کے تحفظ سے شروع کرنا چاہیے"۔


ٹیگز: #زبان

متعللقہ خبریں