ترکی: ہمارے مقدس دین کے خلاف زبان درازی افسوسناک  حرکت ہے

یونان کے ساتھ تحقیقی مذاکرات کی تیاریوں سے قبل بشپ کی طرف سے ایسا تحریکی بیان مذاکراتی عمل کی بیخ کنی کے لئے ایک افسوسناک قدم کی حیثیت رکھتا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1565605
ترکی: ہمارے مقدس دین کے خلاف زبان درازی افسوسناک  حرکت ہے

ترکی نے یونان کے بشپ ایرونیموس  کے "اسلام ایک سیاسی پارٹی اور مسلمان جنگجو  انسان ہیں"  کے الفاظ پر مبنی بیان پر ترکی کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے ان اسکینڈل بیانات پر یونانی بشپ کی مذمت کی  اور جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسلام مختلف ادیان اور تہذیبوں کے باہم مل جل کر زندگی گزارنے کو یقینی بنانے والا، تحمل و مرحمت کی بنیادوں پر استوار اور امن کا حامل دین ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا  وائرس کی وجہ سے مشکل حالات کا سامنا ہے ۔ ان حالات میں کہ جب ہر ایک کو دو طرفہ شکل میں احترام و تحمل کی فضاء تشکیل دینے کی کوشش کرنا چاہیے ہمارے مقدس دین کے خلاف زبان درازی افسوسناک  حرکت ہے۔

مزید کہا گیاہے کہ دینی شخصیات کاامن کی خدمت کرنے کی بجائے معاشرے میں نفاق بونے  کے لئے اس نوعیت کے غیر مستند بیانات کا استعمال کرنا عبرت انگیز امر ہے۔ بشپ کے یہ اسلام مخالف بیانات نہ صرف  دشمنی اور تشدد پر مبنی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا کے خوفناک درجے  کی بھی عکاسی کر رہے ہیں۔یورپ میں بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی، اسلام اور غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی کی وجہ بھی اصل میں اس نوعیت کا شیطانی طرز فکر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب یونان کے ساتھ تحقیقی مذاکرات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بشپ کی طرف سے ایسا تحریکی بیان پُر معنی ہے اور مذاکراتی عمل کی بیخ کنی کے لئے ایک افسوسناک قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں