ترکی: علوی ۔ چاوش اولو ملاقات

انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بھی اضافے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کی وجہ سے ہم ترکی کے ممنون احسان ہیں: صدر عارف علوی

1562992
ترکی: علوی ۔ چاوش اولو ملاقات
çavuşoğlu kureyşi.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

اسلام آباد میں  مصروفیات کے دوران سب سے پہلے پاکستان کے صدر عارف علوی نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر علوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی بہترین تعلقات کے حامل  ممالک ہیں اور دونوں ملک اپنے باہمی تعلقات سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بھی اضافے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری کا حجم ایک بلین سے زیادہ ہے ۔انہوں نے  اس سرمایہ کاری حجم پر  اظہارِ مسرت کیا اور کہا ہے کہ ترک کاروباری حضرات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مزید استفادہ کرنا چاہیے۔

صدر علوی نے مسئلہ کشمیر کے معاملے میں ترکی کے اصولی موقف  پر بھی  شکریہ ادا کیااور اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوان کے لئے بھی ممنویت اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی وساطت سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف  گلوبل جدوجہد  کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی اور انقرہ کے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی امداد اور تعاون فراہم کرنے کا ذکر کیا۔

چاوش اولو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے اور ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ترک فرموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے پہاڑی قارا باغ کے معاملے میں پاکستان کے تعاون پر  شکریہ ادا کیا۔

دونوں فریقین نے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد  میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں بھی قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں