پابندیاں ترکی کو پس قدمی پر مجبور نہیں کر سکتیں: چاوش اولو

پابندیاں غیر قانونی ہیں، ہم انقرہ کے ساتھ فوجی۔تکنیکی تعاون جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1554089
پابندیاں ترکی کو پس قدمی پر مجبور نہیں کر سکتیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یہ بات سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ پابندیاں ترکی کو پس قدمی پر مجبور نہیں کر سکتیں۔

چاوش اولو، ترکی۔روس کمبائن اسٹریٹجک پلاننگ گروپ کے 8 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں۔ یہاں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے روس سے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے ترکی کے لئے CAATSA پابندیوں کے فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یہ پابندیاں ہمارے حقِ خود مختاری پر حملہ ہیں اور یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ پابندیاں ہمیں پس قدمی پر مجبور نہیں کر سکتیں"۔

خطاب میں انہوں نے لیبیا کے ساتھ ترکی کے تعاون کے موضوع پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک یا پھر حفتر سمیت  کسی بھی شخص کو یہ کہنے کا حق حاصل نہیں ہے کہ "ترکی اس معاملے سے الگ ہو جائے"۔

کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد بھی میولود چاوش اولو کے ایجنڈے پر تھی۔موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں روس کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے ساتھ ترکی میں ایک مشترکہ ویکسین تیار کی جائے گی۔

ترکی۔روس تجارتی تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی سے ٹماٹروں کی درآمد کا موجودہ کوٹہ پورا  ہونے کے بعد روس اس کوٹے میں اضافہ کرے گا۔

سرگے لاوروف نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام کی خرید کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے ترکی پر پابندیوں کے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ " یہ پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ان کے مقابل ہم انقرہ کے ساتھ فوجی۔تکنیکی تعاون کو جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں