ترکی میں کورونا وائرس کی مزید خطرناک شکل سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فخر الدین کھوجا

ترکی میں کورونا وائرس کی نئی اور مزید خطرناک شکل سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ہم وائرس کا منّظم کنٹرول جاری رکھیں گے: وزیر صحت فخر الدین کھوجا

1552594
ترکی میں کورونا وائرس کی مزید خطرناک شکل سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فخر الدین کھوجا

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کی نئی اور مزید خطرناک شکل سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کھوجا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل اور وائرل تبدیلیوں  کے کنٹرول کے لئے عوامی صحت ریفرنس لیبارٹریوں نے منّظم شکل میں ملک کے مختلف علاقوں سے حاصل کردہ نمونوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ کنٹرول  اور تحقیقات کے دوران عالمی ادارہ صحت  کو،وائرس کی وائرل صلاحیت اور تبدیلیوں کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا جا رہاہے ۔ حالیہ دنوں میں انگلینڈ سے ترکی آنے والے اور پازیٹو ٹیسٹ کے حامل افراد کے PCR نمونوں کے ملک کے مختلف علاقوں سے حاصل کردہ نمونوں کے ساتھ قیاسی مطالعے کے نتیجے میں  انگلینڈ کے رپورٹ کردہ تبدیل شدہ کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ہم وائرس کا منّظم کنٹرول جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں