صدر ایردوان کا صدر الہام علی ایف سے ٹیلی فونک رابطہ، سالگرہ کی مبارکباد

یوان صدر کے اطلاعاتی  آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  صدر ایردوان نے  اس موقع پر  الہام علی ایف  کو سلگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے

1551374
صدر ایردوان کا صدر الہام علی ایف سے ٹیلی فونک رابطہ، سالگرہ کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ایوان صدر کے اطلاعاتی  آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  صدر ایردوان نے  اس موقع پر  الہام علی ایف  کو سلگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ایردوان نے علی ایف  کو اپنے اہلِ خانہ اور  قوم  کی طرف سے  صحت مند ، پرامن اور لمبی عمر کی تمنا کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے علی ایف کے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں  کے تاریخ کے سامنے  ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  ، آذربائیجان – ترکی  تعلقات کے استحکام کے لئے پیش کی جانے والی کوششوں کی تاریخی اہمیت اور ترقی میں ان کے  کردار ا پر علی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے  ترکی - آذربائیجان برادرانہ  تعلقات کے تمام شعبوں  میں مزید مضبوط اور   مستحکم  ہونے کی بھی امید ظاہر کی۔



متعللقہ خبریں