ترکی: ہر نیو ٹیکس کے بارے میں بیان کی بجائے یونان مذاکرات کی اپیلوں کا مثبت جواب دے

یونان کو چاہیے کی ترکی کے ہر نیوٹیکس کے بارے میں بیان جاری کرنےکی بجائے ہماری مذاکرات کی اپیلوں کا مثبت جواب دے: حامی آق سوئے

1531991
ترکی: ہر نیو ٹیکس کے بارے میں بیان کی بجائے یونان مذاکرات کی اپیلوں کا مثبت جواب دے

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئےنے کہا  ہے کہ ترکی کی طرف سے ہر نیو ٹیکس کے اعلان پر بیان جاری کرنے کی بجائے یونان کو ہماری مذاکرات کی اپیلوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یونان وزارت خارجہ نے کل دوبارہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی سسمک کاروائیوں کے بارے میں بیان جاری کر کے اوروچ رئیس  کی ترکی کے بحری طاس میں جاری سسمک کاروائیوں کے بارے میں  دعووں اور اعتراضات کا اعادہ کیا  ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ ترکی  وزارت خارجہ نے ماہِ جولائی سے اب تک جاری کردہ 6 بیانات کے ساتھ ان  دعووں اور اعتراضات کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی، مشرقی بحیرہ روم میں اپنے اور قبرصی ترکوں کے  حقوق کا دفاع کرنا جاری رکھے گا ۔ یونان کو چاہیے کی ترکی کے ہر نیوٹیکس کے بارے میں بیان جاری کرنےکی بجائے ہماری مذاکرات کی اپیلوں کا مثبت جواب دے۔



متعللقہ خبریں