ترک صدر ایردوان کی سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فونک ملاقات

بات چیت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر غور اور جی۔20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے مرحلے کا جائزہ لیا گیا

1531657
ترک صدر ایردوان کی سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان  نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز  سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات چیت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر غور  اور  امسال  جی۔20 کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے سعودی عرب   کی جانب سے  منعقد کیے جانے والے سربراہی اجلاس  کا جائزہ لیا گیا۔

صدر ایردوان اور شاہ سلمان نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مسائل کو رفع دفع کرنے  کے لیے ڈائیلاگ  کی راہوں کو کھلا رکھنے کے معاملے میں مطابقت قائم کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں