ترکی: وزیر خارجہ کی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے کے ساتھ ملاقات

ملاقات میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ویکسین تیار کر کے انسانیت کے لئے امید کی کرن بننے پر اس ترک جوڑے کو مبارکباد پیش کی

1528007
ترکی: وزیر خارجہ کی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے ترک سائنس دانوں پروفیسر ڈاکٹر اوعور  شاہین اور ڈاکٹر اوزلیم تُرےجی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کورونا وائرس  کے علاج کے لئے 90 فیصد کامیاب ویکسین  تیار کرنے والی کمپنی بائیون ٹیک کے بانیوں میں سے پروفیسر ڈاکٹر شاہین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر تُرےجی کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

ملاقات میں چاوش اولو نے اس ویکسین کی تیاری سے انسانیت کے لئے امید کی کرن بننے پر اس ترک جوڑے کو مبارکباد پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں