ایتھوپیا میں پر تشدد واقعات پر ترکی کا اظہارِ تشویش

ایتھوپیا  کے مغربی علاقوں میں مسلح گروہوں  کی جانب سے بھاری تعداد میں شہریوں کا قتل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں

1521605
ایتھوپیا میں پر تشدد واقعات پر ترکی کا اظہارِ تشویش

ترکی نے ایتھوپیا فیڈرل ڈیموکریٹک جمہوریہ میں بڑھنے والے پر تشدد واقعات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں  واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں ایتھوپیا میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات نے ہمیں تشویش دلائی ہے۔

اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین، دوست ایتھوپین عوام اور حکومت سے تعزیت کااظہار  کرنے والے اعلامیہ میں  زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کی تمنا کا بھی اظہار کیا گیا۔

ایتھوپیا  کے مغربی علاقوں میں مسلح گروہوں  کی جانب سے بھاری تعداد میں شہریوں کا قتل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔


 



متعللقہ خبریں