ازمیر زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 51 منٹ پر آیا تھا اور  ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 تھی

1519157
ازمیر زلزلے  میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

ترکی کے شہر ازمیر میں کل آنے والے ہولناک زلزلے  سے ہلاک شدگان کی تعداد28 اور زخمیوں کی تعداد 885 تک  بڑھ گئی ہے۔

یہ زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 51 منٹ پر آیا تھا اور  ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 تھی۔

زلزلے شدید جھٹکوں سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں   جس کے بعد سے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرِ صحت فخرالدین قوجا  نے ازمیر زلزلے کے حوالے سے اپنے  بیان میں کہا ہے  کہ 28 افراد جان بحق  ہوگئے ہیں تو  7 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ 

ملبے تلے دبے انسانوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں