ترکی: عالیہ عزت بیگو وچ کی برسی کے موقع پر صدر ایردوان کی ٹویٹ

صدر رجب طیب ایردوان نے  بوسنیا ہرزیگوینیا کے مرحوم سابق صدر عالیہ عزت بیگووچ کو ان کی 17 ویں برسی پر یاد کیا

1512182
ترکی: عالیہ عزت بیگو وچ کی برسی کے موقع پر صدر ایردوان کی ٹویٹ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  بوسنیا ہرزیگوینیا کے مرحوم سابق صدر عالیہ عزت بیگووچ کو ان کی 17 ویں برسی پر یاد کیا۔

ٹویٹر سے عالیہ عزت بیگووچ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کردہ ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے "رحمت، احترام اور حسرت کے ساتھ" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں عزت بیگووچ  کے قول کے ساتھ ان کی تصویر  بھی شئیر  کئی ہے۔

قول میں عزت بیگووچ کہتے ہیں کہ " زندگی ایک ایسا کھیل ہے جسے صاحبِ ایمان اور صالح عمل کرنے والوں کے علاوہ اور کوئی نہیں جیت سکتا"۔

واضح رہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کو آپس میں بانٹنے کے لئے 1990 میں سربیا اور کروشیا کی طرف سے شروع کئے گئے قتل عام کے دوران عزت بیگووچ  نے ملکی آزادی کا دفاع کیا ۔ وہ 19 اکتوبر 2003 کو وفات پا گئے۔



متعللقہ خبریں