منسک گروپ ٹال مٹول چھوڑے اور تنازعہ قارا باغ کا حل نکالے:ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ منسک گروپ تاحال  ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ،اگر دنیا میں حقوق انسانی  یا جمہوریت نام کی کوئی چیز ہے  اور تین دہائیوں سے اس تنازعے کا حل  تلاش کرنا آپ کی ذمے داری ہے تو اسے پورا کیا جائے

1508967
منسک گروپ ٹال مٹول چھوڑے اور تنازعہ قارا باغ کا حل نکالے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ ترکی یونان اور جنوبی قبرص کو  بوقت ضرورت مناسب جواب دیتا رہے گا۔

 صدر نے انصاف و ترقی پارٹی کے ترک پارلیمان میں منعقدہ گروپ اجلاس سے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم  میں  ترکی  اور شمالی قبرصی ترکوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے والے کسی منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں ہے جس کےلیے حکومت اپنا موقف ثابت قدمی سے اختیار کیے ہوئے ہے ۔

ہمارے تحقیقی بحری جہاز  اوروچ ریئس   بحیرہ روم میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبہک بارباروس بھی وہاں موجود ہے اسی طرح یاووز بھی تلاش  میں مصرووف ہے جبکہ قانونی بحیرہ اسود کی جانب محو سفر  ہوگا  جو کہ انشااللہ اچھی خبروں کے ہمراہ لوٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ  فاتح نامی بحری جہاز کی  طرف سے گیس کی بازیابی  قابل مسرت خبر ہے  اور میں ہفتے کے روز اس جہاز پر جاوں گا اور بذات خود  نئے ذخائر اور  گیس کی مقدار کے بابت  قوم کو آگاہ کروں گا۔

آرمینیا کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ منسک گروپ تاحال  ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ،اگر دنیا میں حقوق انسانی  یا جمہوریت نام کی کوئی چیز ہے  اور تین دہائیوں سے اس تنازعے کا حل  تلاش کرنا آپ کی ذمے داری ہے تو کیا وجہ ہے  کہ اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ ہمیں  ٹال مٹول سے نہیں بلکہ  مذاکراتی سلسلہ نقطہ انجام تک پہنچاتے ہوئے مقبوضہ علاقے اس کے حقداروں کو واپس دینے کا انتظار ہے۔ہم آذری بردار عوام   کو ہر ممکنہ مدد دیں گے، روس اور فرانس  سے  اتنا اسلحہ  وہاں جا رہا ہے لیکن کوئی زبان نہیں کھولتا۔

علاوہ ازیں صدر نے  کہا کہ شمالی قبرصی محلے ماراش کو دوبارہ  سے کھولا جانا ایک تاریخی لمحہ  ہے جو کہ قبرصی ترکوں کی امانت ہے اور ان کا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں