یورپی یونین کمیشن کی ترکی رپورٹ جانبدار اور حقوق سے عاری ہے، ترکی

یورپی کمیشن کی 2020 ترکی رپورٹ کے  مشرقی  بحیرہ روم، ایجین اور قبرص کے معاملات سے متعلق  حصے مکمل طور پر یونانی۔ قبرصی یونانی نظریات پر مبنی ہیں

1504347
یورپی یونین کمیشن کی ترکی رپورٹ جانبدار اور حقوق سے عاری ہے، ترکی

ترکی نے یورپی کمیشن  کی 2020 رپورٹ پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے اس رپورٹ  سے متعلق اپنے اعلان میں کہا ہے کہ’’2020 ترکی رپورٹ امسال بھی یورپی یونین کے مفروضات پر مبنی، پائداری سے عاری اور دہرے معیار  کی عکاسی ہے۔ اس رپورٹ میں بھی یورپی یونین  کی پوری نہ کردہ ذمہ داریوں اور ضمانتوں کا ذکر نہیں کیا گیا توبے  بنیاد دعووں کے ساتھ ہمارے ملک پر نکتہ چینی کرتی ہے۔ خاصکر ہمارے ملکی نظام،  انتخابات، بنیادی حقوق، عدالتوں کے بعض فیصلوں اور اداراتی فیصلو  ں سمیت انسداد دہشت گردی کے خلاف ہمارے جائز اقدامات سمیت ہماری  بیرونی سلامتی اور  اقتصادی پالیسیوں سے متعلق مفروضات، غیر حق بجانب و  سخت تنقید پر مبنی یہ رپورٹ غیر جانبداری اور استدلی سے بعید ہونے کا مظہر ہے۔‘‘

یورپی کمیشن کی 2020 ترکی رپورٹ کے  مشرقی  بحیرہ روم، ایجین اور قبرص کے معاملات سے متعلق  حصے مکمل طور پر یونانی۔ قبرصی یونانی نظریات پر مبنی ہیں۔ یہ صورتحال کمیشن کی غیر جانبدری پر ایک کالا دھبہ لگا رہی ہے۔  مسئلہ قبرص کے حل اور بحیرہ ایجین و مشرقی بحیرہ روم میں استحکام میں معاونت نہ فراہم کرنے والے اس جانبدار اور حقوق سے عاری   نقطہ نظر کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں