ترکی لیبیا کی قومی مفاہمت حکومت کی ٹریننگ اور امداد کو جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فتح  دونمیز  نے بھی اپنے ٹوئٹر  اکاؤنٹ سے جاری کردہہ بیان میں کہا ہے کہ  ترکی  اور  لیبیا کے درمیان طے پانے والے سمندری حدود سے متعلق  بین الاقوامی معاہدے  کو اقوام متحدہ نے منظوری دے دی ہے

1501511
ترکی  لیبیا کی قومی مفاہمت حکومت کی ٹریننگ اور امداد کو جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں رہ کر ترک قوم کے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں  چاوش اولو نے بتایا کہ لیبیا کے ساتھ سمندری سرحدی معاہدہ اقوام متحدہ (اقوام متحدہ) نے رجسٹرڈ  کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں اپنی قوم کے حقوق کے تحفظ کے لئے پُر عزم رہیں گے۔"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فتح  دونمیز  نے بھی اپنے ٹوئٹر  اکاؤنٹ سے جاری کردہہ بیان میں کہا ہے کہ  ترکی  اور  لیبیا کے درمیان طے پانے والے سمندری حدود سے متعلق  بین الاقوامی معاہدے  کو اقوام متحدہ نے منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس سے  بحیرہ روم  میں  حقوق اور انصاف پر پورے طریقے سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "جیسا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں ، ہم نہ تو کسی کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی بحیرہ روم میں اپنے حقوق سے محروم ہوں گے۔"

وزارت قومی دفاع کی جانب سے کی جانے والی شیئرنگ میں کہا گیا ہے کہ"لیبیا کے ساتھ ہمارے 500 سالہ مشترکہ تاریخ کی بنیاد پر تعلقات  قائم ہیں  اور اقوام متحدہ سے منظور شدہ لیبیا کی  قومی  مفاہمت پر مبنی حکومت  کو ٹریننگ ، مدد اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں