آذربائیجان نے اگر مدد مانگی تو ہم تیار ہیں : ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آج تک آذربائیجان نے ہم سے کوئی مدد نہیں مانگی لیکن اگر ایسا کیا تو ترکی اسے ضرور پورا کرےگا

1501793
آذربائیجان نے اگر مدد مانگی تو ہم تیار ہیں : ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہےکہ  آذربائیجان کے مطالبے پر  ترکی اس کی مدد کےلیے تیار ہو گا۔

 انہوں نے یہ بات روم میں اطالوی ہم منصب لوئجی ڈی مائیو  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ  ترکی  مسائل کے پر امن حل کا حامی رہا ہے اور اس  بات کا دفاع کرتا ہے کہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں میں انہیں نمٹایا جائے ،البتہ  آج تک ان مسائل کے حل میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،آذربائیجان اپنے علاقوں کی واپسی کی طاقت رکھتا ہے اور اگر اس نے جنگ بندی کا فیصلہ کیا تو آرمینیا کو بھی اس کا مثبت جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  آج تک آذربائیجان نے ہم سے کوئی مدد نہیں مانگی لیکن اگر ایسا کیا تو ترکی اسے ضرور پورا کرےگا، اس سلسلے میں  عالمی برادری کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ آرمینیا پر آذری علاقوں سے انخلا کےلیے دباو ڈالے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے میں امن و استحکام آرمینیا کے بھی مفاد میں ہوگا جس کےلیے فیصلہ کرنا ضروری ہے۔

مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  یورپی یونین اگر ایک عالمی تنظیم کا درجہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے یونان کی غیر منصفانہ پالیسیوں کو روکنا ہوگا۔ ترکی نیک نیتی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے اور اس نے اپنے حقوق کے تحفظ کی پاسبانی بھی کی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ باہمی اور منصفانہ طور سے حقوق کی تقسیم ممکن بنائی جائے جس  کے لیے یورپی یونین کا کردار اہم ہے۔

 



متعللقہ خبریں