کووِڈ۔19 صرف صحت کا مسئلہ ہی نہیں ماحولی نظام میں خرابیوں کا بھی عکاس ہے: ایردوان

تاریخی ذمہ داریاں معمولی ہونے کے باوجود ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں ترکی صف اوّل میں شامل ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1500671
کووِڈ۔19 صرف صحت کا مسئلہ ہی نہیں ماحولی نظام میں خرابیوں کا بھی عکاس ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء صرف صحت کا مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ  ایکو سسٹم میں خرابیوں کے عکاس عناصر میں بھی شامل ہے۔

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ  کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے دائرہ کار میں منعقدہ  
 "حیاتیاتی تنوع سربراہی اجلاس"کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 3 موسمیاتی پٹی اور 3 بائیو جغرافیائی علاقے پر واقع اور ایک کافی حد تک وسیع اور متنوع قدرتی حیات کا مالک ملک ہے۔ ترکی صرف برّاعظموں اور ثقافتوں ہی کا نہیں اس کے ساتھ ساتھ موسموں کا بھی نقطہ ملاپ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی تاریخی ذمہ داریاں نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے باوجود ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں ترکی صف اوّل میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہم حیاتیاتی  تنوع کے تحفظ ، قابل تجدید استعمال اور بحالی سے متعلق گلوبل کوششوں کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 2022 میں اقوام متحدہ کے بیالوجیکل تنوع سمجھوتے کی 16 ویں فریقین کانفرنس کی میزبانی کرے گا اور 2 سالہ ٹرم چئیر مین شپ کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ اس دورانیے میں ترکی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قابل تجدید استعمال کے لئے ضروری اقدامات  اٹھانے میں بھی پیش رو کا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ 10 سال انسانیت کی تقدیر کا تعین کریں گےلہٰذا پائیدار اور قابل تجدید ترقی کے اہداف کے لئے بیالوجیکل تنوع کے تحفظ کی ضرورت ہے۔   



متعللقہ خبریں