امریکی صدارتی انتخابات میں ترکی کو سیاسی آلہ کار بنایا جا رہا ہے، مشیرِ اطلاعات

ترکی کے خلاف اس قسم کی پالیسیاں ہمیں آذری بھائیوں کا ساتھ دینے کی راہ  سے نہیں روک سکیں گی

1500235
امریکی صدارتی انتخابات میں ترکی کو سیاسی آلہ کار بنایا جا رہا ہے، مشیرِ اطلاعات

مشیر ِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے متحدہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ترکی کوآلہ کار بنائے جانے پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

جناب آلتون نے اس موضوع کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  پر اپنے پیغام کو انگریزی زبان میں شیئر کرتے ہوئے امریکی سیاستدانوں کو  تعمیری مؤقف اپنانے کی اپیل کی ہے۔

ترکی۔ امریکہ تعلقات  کو صدارتی انتخابات کی مہم  میں اچھالا جانا  بے چینی  کا موجب ہونے کی وضاحت کرنے والے آلتو ن کا کہنا ہے کہ ’’خاصکر نیٹو کے اتحادی ممالک کو  ان معاملات میں آمنے سامنے آنے سے اجتناب برتنا چاہیے، ترکی کے خلاف اس قسم کی پالیسیاں ہمیں آذری بھائیوں کا ساتھ دینے کی راہ  سے نہیں روک سکیں گی۔  ترکی کی پوزیشن کے عالمی قوانین کے عین مطابق ہونے کے باوجود بعض امریکی سیاستدان خطے میں تناؤ کو اپنے اپنے ممالک  میں انتخابی عمل کے دوران آرمینی لابی  کے ووٹ لینے کے زیر مقصد استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید  لکھا  ہے’’ کہ ترکی خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور یہ آذربائیجان کا ساتھ دینے کے عمل کو جاری رکھے گا۔‘‘

 

 



متعللقہ خبریں