ترکی "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کا نعرہ لگاتا رہے گا: چاوش اولو

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کی خواہش ہے کہ سلامتی کونسل ایک  زیادہ جمہوری،احتسابی،شفاف اور موثر ادارہ بنے جبکہ ترکی ہر جگہ پر "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کا نعرہ لگانا بھی جاری رکھے گا

1499286
ترکی "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کا نعرہ لگاتا رہے گا: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی " دنیا پانچ سے بڑی ہے" کا نعرہ لگاتا رہے گا۔

 چاوش اولو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اصلاحاتی عنوان کے تحت زیر اہتمام اتحادی گروپ برائے مصالحت کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس  شرکت کی ۔

 انہوں نے اپنی ٹویٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ  ہم نے اس گروپ اجلاس میں شرکت کی، ترکی کی خواہش ہے کہ سلامتی کونسل ایک  زیادہ جمہوری،احتسابی،شفاف اور موثر ادارہ بنے جبکہ ترکی ہر جگہ پر "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کا نعرہ لگانا بھی جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں