ترکی، مسائل کی پیچیدگی کا نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حل کا حامی ہے: آقار

ترکی اپنے موقف میں سچا ہے لہٰذا نہ تو معاملے کو بحثِ فضول بننے دے گا اور نہ ہی اپنے حقوق کے دفاع میں کوتاہی کرے گا: وزیر دفاع حلوصی آقار

1488086
ترکی، مسائل کی پیچیدگی کا نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حل کا حامی ہے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے جرمنی کی وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ کارینباور کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وزارت دفاع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفتوں سمیت دو طرفہ تعلقات اور علاقائی دفاع  و سلامتی کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

وزیر دفاع آقار نے مذاکرات میں کہا ہے کہ ترکی، مسائل کی پیچیدگی کا نہیں بلکہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کا حامی ہے۔دیگر ممالک کو بھی اس مسئلے کے بارے میں عقلِ سلیم اور اتحادی روح سے ہم آہنگ شکل میں روّیہ اختیار کرنا چاہیے۔

آقار نے کہا ہے کہ ترکی اپنے موقف میں سچا ہے لہٰذا نہ تو معاملے کو بحثِ فضول بننے دے گا اور نہ ہی اپنے، بین الاقوامی قانون کے تفویض کردہ، حقوق کے دفاع میں کوتاہی کرے گا۔



متعللقہ خبریں