ترکی، کورونا وائرس سے یومیہ اموات اور مریضوں کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ

ملک میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 6 ہزار 511 تک ہو گیا

1484669
ترکی،  کورونا وائرس سے یومیہ اموات اور مریضوں کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ترکی کی کورونا وائرس  کے خلاف جنگ  کے دوران 49 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

جس سے ملک میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 6 ہزار 511 تک ہو گیا ہے۔

ایک دن میں 1 لاکھ 10 ہزار 225 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1 ہزار 642 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ۔

اس دورانیہ میں 1 ہزار 211 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ، اس طرح مہلک وائرس کو شکست دیتے ہوئے روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 87 تک ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں