یونان نے جزیرہ مئیس میں فوجی رسد پہنچا دی،ترکی کا سخت ردعمل

ترجمان امور خارجہ حامی اکسوئے نے جزیرہ مئیس میں فوجی رسد کی ترسیل سے متعلق اگر خبریں درست ہیں تویونان قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے مشرقی بحیرہ روم میں اپنی  اصلی نیت کا  مظاہرہ کر رہا ہے

1481904
یونان نے جزیرہ مئیس میں فوجی رسد پہنچا دی،ترکی کا سخت ردعمل

 ترکی نے یونانی جزیرے مئیس  میں فوج رسد کی ترسیل پر یونان کے خلاف رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

ترجمان امور خارجہ حامی اکسوئے نے جزیرہ مئیس میں فوجی رسد کی ترسیل سے متعلق  ذرائع ابلاغ میں  شائع خبروں سے  متعلق اپنے تحریری بیان میں کہا کہ  یہ جزیرہ سن 1947 کے پیرس امن معاہدے کے تحت  اسلحے سے پاک قرار دیا گیا تھا اور اگر ذرائع ابلاغ میں شائع یہ خبریں  صحیح ہیں تو یونان قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے مشرقی بحیرہ روم میں اپنی  اصلی نیت کا  مظاہرہ کر رہا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ ترکی  جزیرے  کی  موجودہ حیثیت کی قانونی شکل بدلنے کو مسترد  کرتےہوئے  اپنی سرحد کے انتہائی قریبی علاقے میں اس قسم کی اشتعال انگیز حرکات کی اجازت نہیں دے گا اور یونان یہ سمجھ لے کہ اس قسم کی حرکات بے فائدہ ثابت ہونگی ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر یونان نے علاقے میں اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات اٹھانا جاری رکھے تو اس کی ذمےداری بھی اسی پر عائد ہوگی ،ترکی عالمی قوانین کے دائرے میں اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں