" موغا دیشو میں دہشتگرد حملہ" ترکی کی مذمت

وزارت خارجہ نے اپنے مذمتی بیان میں  کہا کہ موغا دیشو میں ہوئے  حملے اور بعد کی جھڑپ میں متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر حکومت ترکی کو افسوس اور دلی رنج ہوا ہے

1474046
" موغا دیشو میں دہشتگرد حملہ" ترکی کی مذمت

 ترکی نے  صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

 وزارت خارجہ نے اپنے مذمتی بیان میں  کہا کہ موغا دیشو میں ہوئے  حملے اور بعد کی جھڑپ میں متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر حکومت ترکی کو افسوس اور دلی رنج ہوا ہے۔

 ترک اس  مذموم دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے  بردار صومالی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرنے سمیت ہلاک شدگان کےلیے  مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔



متعللقہ خبریں