ترکی نے 150 ممالک اور 6 بین الاقوامی اداروں کی طبّی ضروریات کو پورا کیا ہے: ایردوان

ہم نے نہ تو کسی شہری کو ہسپتال سے واپس لوٹایا اور نہ ہی کسی کے علاج میں کوتاہی کی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1470003
ترکی نے 150 ممالک اور 6 بین الاقوامی اداروں کی طبّی ضروریات کو پورا کیا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے دوران ترکی نے 150 ممالک اور 6 بین الاقوامی اداروں کی طبّی امداد کی طلب کو پورا کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کھوجا ایلی یونیورسٹی کے شعبہ صحت کی عمارت اور تحقیقی مراکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے دنوں میں شعبہ صحت میں کی گئی سرمایہ کاریوں کی اہمیت بہت بہتر شکل میں سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے دنوں میں ہم نے اپنے سِٹی ہسپتالوں سے سب سے زیادہ استفادہ کیا۔ ان دنوں میں یہ ہسپتال  ہمارے لئے ایک قابل فخر مقامات بن گئے ہیں۔

ہم نے نہ تو کسی شہری کو ہسپتال سے واپس لوٹایا اور نہ ہی کسی کے علاج میں کوتاہی کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ"یہی نہیں ہم نے 150 ممالک اور 6 بین الاقوامی اداروں کی بھی طبّی سامان کی ضرورت کو پورا کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں