ترکی کی جھیل سالدا مریخ کی زمینی ساخت سے مماثلت رکھتی ہے، ناسا

ماہرین نے پرواز سے قبل جھیل سالدا   میں فیلڈ ریسرچ سر انجام دی

1465408
ترکی کی جھیل سالدا مریخ کی زمینی ساخت سے مماثلت رکھتی ہے، ناسا

امریکی خلائی و ہوائی ادارے ناسا نے ترکی کی سالدا جھیل کو مریخ سے مشابہہ قرار دیا ہے۔

ناسا  کے مریخ خلائی ربوٹ   کے گزشتہ روز مریخ کے سفر کے آغاز  کے بعد ناسا نے ،  اپنے ٹویٹر پیج  پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

اس پیغام میں سالدا جھیل کے خلا سے مناظر کو بھی جگہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے  کہ ترک ضلع بُردُر میں واقع جھیل سالدا مریخ کی زمینی ساخت اور جیالوجیک مماثلت  کی مالک ہے اور  ماہرین نے پرواز سے قبل جھیل سالدا   میں فیلڈ ریسرچ سر انجام دی ہے۔

ناسا ارتھ اکاؤنٹ پر  مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ترکی کی جھیل سالدا مریخ کے جزیرو کریٹر اور جیالوجیکل خدو خال  سے کافی حد تک  مماثلت رکھتی ہے۔ در اصل تحقیق دانوں نے مریخ کو پرواز سے قبل اس جھیل  کو جاتے ہوئے فیلڈ ریسرچ بھی کی ہے۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں