ہم، دنیا کی سُپر اسٹارز لیگ کا کھلاڑی بننے کے لئے تیار ہیں: ایردوان

ہم اپنی مصنوعات کی رینج، ٹیکنالوجی ، بزنس ماڈل، بزنس منصوبے اور سپلائروں کے ساتھ دنیا کی سُپر اسٹارز لیگ کا کھلاڑی بننے کے لئے تیار ہیں: صدر ایردوان

1457589
ہم، دنیا کی سُپر اسٹارز لیگ کا کھلاڑی بننے کے لئے تیار ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم سُپر اسٹارز کی لیگ کا کھلاڑی بننے کے لئے تیار ہیں"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی گاڑی TOGG کی پیداواری تنصیب TOGG پلیٹ فورم ڈیزائننگ اور پیداواری مرکز کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ملت کے ہر فرد نے ملکی طاقت اور پیداواری صلاحیت کے نمائندہ اس منصوبے کا ساتھ دیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ صرف ملک کے اندر ہی نہیں دنیا کے متعدد ممالک میں ترکی کی گاڑی کے بارےمیں بات کی جا رہی ہے۔ ہم فیکٹری کی تعمیر 18 ماہ میں مکمل کر کے 2022 کی آخری تہائی میں گاڑی کی مستقل پیداوار شروع کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کی رینج، ٹیکنالوجی ، بزنس ماڈل، بزنس منصوبے اور سپلائروں کے ساتھ دنیا کی سُپر اسٹارز لیگ کا کھلاڑی بننے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی گاڑی ایک بڑے، مضبوط اور جدت پسند ملک کے ویژن کی علامتوں میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نئی نسلوں کے لئے ذریعہ الہام بنے گی اور خود کو TOGG کے ذریعے ثابت کرنے والی فرمیں گلوبل راستے پر قدم رکھیں گی۔



متعللقہ خبریں