ترکی، کورونا کے یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 4 دنوں سے 1 ہزار سے کم
وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99ہزار 834 ہو گئی
1457168
ترکی میں یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 4 دنوں سے ایک ہزار سے کم ہے۔
ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 18مریض اللہ کو پیارے ہو گئے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 458تک ہو گیا ہے۔
اسی دورانیہ میں 41 ہزار215 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 926 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
ایک دن میں 1 ہزار14مریض اسپتالوں سے فارغ کیے گئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99ہزار 834 ہو گئی۔