گزشتہ برس غیر ممالک سے 6 لاکھ 77 ہزار لوگوں نے ترکی کو نقل مکانی کی ہے

ترکی محکمہ شماریات  نے 2019  کے ’’بین الاقوامی نقل مکانی اعداد و شمار‘‘ کا اعلان کیا ہ

1456923
گزشتہ برس غیر ممالک سے 6 لاکھ 77 ہزار لوگوں نے ترکی  کو نقل مکانی کی ہے

ترکی نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 2018 کے مقابلے میں 17.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 77 ہزار  تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکی محکمہ شماریات  نے 2019  کے ’’بین الاقوامی نقل مکانی اعداد و شمار‘‘ کا اعلان کیا ہے۔

جس کے مطابق ترکی میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کا 54.4 فیصد مردوں  اور 45.6 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔

بیرون ِ ملک سے ترکی نقل مکانی کرنے والوں  میں سے 98 ہزار 554 ترک شہری ہیں تو 5 لاکھ 78 ہزار 488 غیر ملکی ہیں۔

گزشتہ برس  ترکی نقل مکانی کرنے والےعمر کے  اعتبار سے 25 تا 29  کے 13.3 فیصد کو تشکیل دیتے ہیں تو اس کے بعد 12.2 فیصد 20 تا 24 سال کے ہیں ۔

ترکی کو سال 2019 میں نقل مکانی کرنے والوں کا جائزہ لینے سے 45.3 فیصد کے استنبول میں رہائش اختیار کرنے کا مشاہدہ ہوتا ہے تو اس کے بعد 9.2 فیصد کے ساتھ انقرہ اور 6.5 فیصد کے ساتھ انطالیہ کا نمبر آتا ہے۔

ان افراد میں سے 14.5 فیصد کا تعلق عراق سے ہے۔ اس کے بعد 13.8 فیصد کے ساتھ ترکمانستان، 8.2 فیصد کے ساتھ افغانستان ، 7.5 فیصد کے ساتھ شام اور 7.3 فیصد کے ساتھ ایرانی شہریوں کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں