پنجہ۔ٹائیگر آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ ٹائیگر آپریشن کے علاقے میں جھڑپ کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شہید

1453898
پنجہ۔ٹائیگر آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ ٹائیگر آپریشن کے علاقے میں جھڑپ کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جھڑپ میں زخمی ہونے والے فوجی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تمام تر مداخلت کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق جھڑپ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو بھی غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 مئی کو ترکی کی طرف سے عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف پنجہ۔ ٹائیگر آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔



متعللقہ خبریں