ترکی کی کورونا امداد پر آذربائیجانی صدر کا شکریہ

ترکی کی صدر ایردوان کی قیادت میں کووڈ۔19 کے خلاف سرگرمیا ں قابلِ ستائش ہیں

1450341
ترکی کی کورونا امداد پر آذربائیجانی صدر کا شکریہ

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف  نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں معاونت کے زیر مقصد ترکی سے  موصول ہونے والے طبی سازو سامان کی امداد پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

آذربائیجانی ایوان ِ صدر سے جاری کردہ اعلان کے مطابق علی یف نے  صدر ایردوان  کو روانہ کردہ خط میں  ترکی  میں وائرس  کی بنا پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے   والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور مریضوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 ایردوا ن  کے 5 جولائی کو تحریر کردہ خط کے لیے بھی اپنی ممنونیت کا اظہار کرنے والے علی یف نے  لکھا ہے کہ  ترکی کی صدر ایردوان کی قیادت میں کووڈ۔19 کے خلاف سرگرمیا ں قابلِ ستائش ہیں۔

 



متعللقہ خبریں