ترکی نے غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے لیے مؤثر تدابیر اختیار کی ہیں، یوکیرینی وزیرِ خارجہ

جیسا کہ میرے  ترک ہم منصب  نے بتایا ہے کہ یہ تمام تر اقدامات سچ اور تسلی بخش ہیں

1448838
ترکی نے غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے لیے مؤثر تدابیر اختیار کی ہیں، یوکیرینی وزیرِ خارجہ

یوکیرینی وزیرِ خارجہ دیمترو کولیبا  کا کہنا ہے کہ ترکی نے سیاحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے   ہیں، جن کا میں نے بذاتِ خود مشاہدہ کیا ہے۔

معمولاتِ زندگی کی جانب واپسی  کے سلسلے میں شہر کا دورہ  کرنے والے پہلے مہمان  وزیر یوکیرینی وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے انطالیہ  کے سیاحتی مقام بیلیک  کے ایک ہوٹل میں  ترک ہم منصب میولود چاوش اولو  کے ہمراہ’’ترکی۔ یوکیرین مشترکہ حکمتِ عملی منصوبہ بندی گروپ کے 8 ویں اجلاس‘‘ میں شرکت کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

’’یوکیرین سے سیاحوں کی ترکی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،  کیا اس عمل میں ترکی کی کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد مؤثر ثابت ہوئی ہے؟‘‘ سوال کے جواب میں کولیبا نے  بتایا کہ ان کے  ملک کے لیے تعطیلات  منانے کے لیے واحد کسوٹی’محفوظ مقام‘ ہے۔

ترکی نے اس  معاملے میں  بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، جن کا میں جائے مقام پر جائزہ لے چکا ہوں، جیسا کہ میرے  ترک ہم منصب  نے بتایا ہے کہ یہ تمام تر اقدامات سچ ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کے بھی ایک اچھی سطح پر استوار ہونے پر زور دینے والے کولیبا کا کہنا  ہے کہ یوکیرین  میں ہر مقام پر ترک مصنوعات  وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

 



متعللقہ خبریں