ترک فضائیہ کا شمالی شام میں ایک اور کامیاب آپریشن

’آسمانوں کے شاہین ہمہ وقت اپنے فرائض کو ادا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں‘

1448768
ترک فضائیہ کا شمالی شام میں ایک اور کامیاب آپریشن

ترک فضائیہ کے2 ایف۔16 لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے علاقوں آواشین۔باسیان علاقے میں تعین کردہ دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کر دیا۔

وزارتِ دفاع  کے ٹویٹر   پیج پر جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کاروائی کے دائرہ کار میں ترک فضائیہ کے 2 ایف۔16 طیاروں نے شمالی عراق کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا تعین کرتے ہوئے انہیں تہس نہس کر دیا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’آسمانوں کے شاہین ہمہ وقت اپنے فرائض کو ادا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔۔۔یہ  ڈیوٹی بھی کامیابی سے سر انجام دی گئی ہے۔۔۔‘‘

 

 



متعللقہ خبریں