فرانس کے ترک بحریہ کے خلاف دعوے من گھڑت ہیں

وزیر آقار اور جنرل گولیر نے وسطی بحیرہ روم میں  خدمات ادا کرنے  والے ترک بحری جہاز کا دورہ کیا

1448937
فرانس کے  ترک بحریہ کے خلاف دعوے من گھڑت ہیں

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ ترک بحری بیڑے کی جانب سے فرانسیسی جنگی بحری جہاز سے چھیڑا چھاڑی کرنے کے دعوے بالکل جھوٹ ہیں۔

ترک وزیر اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل گولیر کے سلامتی و فوجی تعاون مطابقت میمورنڈم کے دائرہ عمل میں  کاروائیوں کا ان کے مقام پر جائزہ لینے کی غرض سے لیبیائی دارالحکومت طرابلس میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

لیبیا میں ترک فوجیوں سے ملاقات کرنے والے آقار نے ترکی اور لیبیا کے مابین  500 برسوں سے تاریخی، ثقافتی، مفاہمتی اور اعتقاد  تعلقات پائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں پر سنگین مسائل، عدم مساوات اور حق تلفیاں عام تھیں۔  ہم یہاں پر اپنے آباؤ اجداد   سے چلے آنے والے مؤقف کو بین الاقوامی قوانین اور انصاف کے تقاضوں کے ساتھ آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ ہم لیبیائی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اس پر کسی کو شک  و شبہہ نہیں ہونا چاہیے، ہم ہر گز اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیر آقار اور جنرل گولیر نے بعد ازاں وسطی بحیرہ روم میں  خدمات ادا کرنے  والے ترک بحری جہاز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے فرانس کے مذکورہ دعوے کا ذکر چھیڑتے ہوئے بتایا کہ   ہمارے   بے قصور ہونے کا ثبوت پیش کرنے والے تمام تر دلائل اپنے اتحادیوں اور نیٹو  کے ہیڈ کوارٹر کو  پیش کر دیے گئے ہیں۔

فرانس یہاں پر اپنے سیاسی مفادات کے لیے ہم پر کیچڑ اچھا ل رہا ہے۔



متعللقہ خبریں