ترکی کا میانمار میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ہلاک افرادکے واقعے پر تعزیت کا اظہار

وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  میانمار کے شمال میں جیڈ مائن سائٹ میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 162 افراد ہلاکت اور 54 کے زخمی ہونے پر  شدید دکھ پہنچا ہے

1448530
ترکی کا  میانمار میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں  ہلاک افرادکے واقعے پر تعزیت کا اظہار

گذشتہ روز ترکی  نے گذشتہ روز  میانمار میں  لینڈ سلائڈ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے  اس واقعے  پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  

وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  میانمار کے شمال میں جیڈ مائن سائٹ میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 162 افراد ہلاکت اور 54 کے زخمی ہونے پر  شدید دکھ پہنچا ہے۔

جاری  کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے والے افراد کے  لواحقین اور میانمار کے عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں ، ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا  ، اور امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد نقصانات کا پتہ چل جائے گا۔"

میانمار کے صوبے کیانین میں شدید بارش کے بعد گذشتہ روز ہیپاکانٹ ضلع میں کان کی کھدائی میں مٹی کے تودے گرنے سے 162 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔



متعللقہ خبریں