کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ترکی کی سوڈان کو بھی طبی سامان کی امداد

حفاظتی چشمے اور گاؤن، دستانے اور ماسک پر مشتمل 105  کریٹ  سوڈان پہنچا  دیے گئے

1436827
کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ترکی کی سوڈان کو بھی طبی سامان کی امداد

ترک ہلالِ احمر  نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں معاونت کے زیر ِ مقصد سوڈان  کو روانہ  کردہ طبی سازو سامان لادا کارگو طیارہ دارالحکومت خرطوم پہنچ گیا۔

ترک ہلال ِ احمر کے سوڈانی وفد کے صد ر سردار یلماز نے  سوڈان ہلالِ احمر کی کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں طبی سامان کی امداد کی اپیل کا فوری طور پر جواب دینے  کی توضیح کرتےہوئے  کہا کہ  حفاظتی چشمے اور گاؤن، دستانے اور ماسک پر مشتمل 105  کریٹ  سوڈان پہنچا  دیے گئے ہیں۔

سوڈانی  ہلال ِ احمر کے منیجر یوسف علی نے اس حوالے سے بتایا کہ ’’ترک ہلال ِ احمر اور عوام نے ہمیشہ سوڈانی شہریوں کا ساتھ دیا ہے۔ بروقت فراہم کردہ اس امداد پر میں سوڈانی عوام کے نام پر ترک عوام کا مشکور و ممنون ہوں۔

 



متعللقہ خبریں