ٹرکش ایئر لائنز ترکی کی سب سے قیمتی فرم

ٹرکش ایئر لائنز  2 ارب ڈالر   کی ٹریڈ مارک  ویلیو کے ساتھ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی ترکی کا سب سے قیمتی ٹریڈ مارک منتخب

1432599
ٹرکش ایئر لائنز ترکی کی سب سے قیمتی فرم

بین الاقوامی ٹریڈ مارک جائزاتی ادارے  برانڈ فنانس  کی تحقیقات کے مطابق ٹرکش ایئر لائنز  2 ارب ڈالر   کی ٹریڈ مارک  ویلیو کے ساتھ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی ترکی کا سب سے قیمتی ٹریڈ مارک منتخب ہوئی ہے۔

برانڈ فنانس نے 2020 سے متعلق  ’’ترکی کے قیمتی ترین ٹریڈ مارکس۔ ترکی 100‘‘ لسٹ کو جاری کر دیا ہے۔

اس لسٹ  میں 1 ارب 975 ملین  ڈالر کی قدر کے ساتھ   ترک ہوائی فرم ٹی ایچ وائے  اول نمبر پر رہی ہے تو  اس کے بعد 1 ارب 616 ملین ڈالر کے ساتھ زراعت بینک کا نمبر آتا ہے۔

لسٹ میں  1 ارب 538 ملین ڈالر کے ساتھ گرانٹی بینک،1 ارب 361 ملین ڈالر کے ساتھ ترک سیل   بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ہیں۔   آرچیلک  ہوم اپلائنس فرم  1 ارب 273 ملین ڈالر کے ساتھ 8 ویں سے ترقی کرتے ہوئے 5 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں