ترکی سے پیراگوائے، افغانستان اور گینے کو طبی سامان کی امداد

جمہوریہ ترکی اور افغانستان کے درمیان  اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے  پر عمل درآمد  کے لیے اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا

1432320
ترکی سے پیراگوائے، افغانستان اور گینے کو طبی سامان کی امداد

ترکی نے پیراگوائے  کو کورونا مخالف جدوجہد میں معاونت فراہم کرنے کے زیرِ مقصد طبی سازو سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

پیراگوائے دفتر خارجہ  نے تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ صدر ماریو ابدو بینیٹیز  نے ترک صدر کی اہلیہ امینہ ایردوان سے  ان کے ملک کے لیے طبی سامان کی امداد کا مطالبہ کیا۔

امینہ ایردوان کی جانب سے اس مطالبے کو قبول کرنے پر دونوں ممالک کی وزارت ِ خارجہ و صحت  نے مشترکہ امور کو مکمل کر لیا جس کے بعد ترکی سے روانہ کردہ طبی سامان برازیل پہنچ گیا۔

یہ سامان چند دنوں بعد پیراگوائے تک پہنچا دیا جائیگا۔

دوسری جانب  ترکی افغانستان اور گینے کو بھی طبی سامان بطور عطیہ دے گا۔

جمہوریہ ترکی اور افغانستان کے درمیان  اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے  پر عمل درآمد  کے لیے اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

جس کی رو سے افغانستان کو  5 آبزرویشن مانیٹرز، 10 عدد ونٹیلٹرز ، آکسیجن ریگولیٹر،  نیوبو لائزر، تین پی سی آر یونٹس،  اور کووڈ۔19 پی سی آر کٹ سمیت  متعدد طبی آلات بطور عطیہ فراہم کیے جائینگے۔

اسی طرح گینے کے  ساتھ بھی اسی طرح کا معاہدہ ہوا ہے ، اس ملک کو بھی وسیع پیمانے کا طبی سامان مہیا کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں