شام میں ترک فوجی کی شہادت پر صدرِ ترکی کا اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

’ادلیب میں 5 جون کو بکتر بند ایمبولینس پر حملے کے دوران ایک  ترک بہادر فوجی اللہ کو پیارا ہو گیا

1430675
شام میں ترک فوجی کی شہادت پر صدرِ ترکی کا اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

شامی شہر ادلیب میں بکتر ایمبولینس  پر حملے  میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ’’ادلیب میں 5 جون کو بکتر بند ایمبولینس پر حملے کے دوران ایک  ترک بہادر فوجی اللہ کو پیارا ہو گیا، جبکہ اس کے دو مسلح ساتھی زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تعین کردہ اہداف پر فی الفور  بمباری کرتے ہوئے  اس مذموم حرکت کا جواب دیا گیا ہے۔‘‘

صدر ایردوان نے ادلیب میں کیے گئے اس مذموم حملے میں شہید ہونے والے ترک فوجی زنگین کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغام دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں