صدر رجب طیب ایردوان کی انقرہ میں لیبیا کے وزیر اعظم فائض السراج سے ملاقات

اس ملاقات میں  لیبیا میں ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا  اور اس کے ساتھ ساتھ  لیبیا کے مسئلے کے سیاسی  حل کے ہدف تک پہنچنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات  کا بھی جائزہ لیا گیا

1429532
صدر رجب طیب ایردوان کی انقرہ میں لیبیا کے وزیر اعظم  فائض السراج سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں لیبیا کے وزیر اعظم فائض السراج  سے ملاقات کی ہے۔

 ایک ایسے وقت میں یہ ملاقات ہو رہی ہے  جب لیبیا  کی سلامتی اور استحکام کے حصول میں اہم پیشرفت ،  لیبیا کی  جائز حکومت اور فوج کی کامیابی  کا سلسلہ جاری ہے۔  

اس ملاقات میں  لیبیا میں ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا  اور اس کے ساتھ ساتھ  لیبیا کے مسئلے کے سیاسی  حل کے ہدف تک پہنچنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات  کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سفارت کاری کے میدان میں ممکنہ پیشرفت بھی دونوں رہنماؤں کے ایجنڈے میں شامل ہے ، اقوام متحدہ (یو این) کے اعلان کے بعد کہ لیبیا کی فریقین ہفتے کے اوائل میں جنگ بندی کے مذاکرات کو جاری رکھنے پر راضی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں