ترکی کے زوال پذیر ہونے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ترک صدر

ہم محض باتوں کے نہیں  عملی کاروائیوں کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں

1416264
ترکی کے زوال پذیر ہونے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ جیسا کہ ہم نے گشتہ 18 برسوں میں ہر کیے گئے وعدے کی پاسداری کی ہے، کورونا وائرس کے خلاف قوم کو دیے گئے عندیہ کو پورا کیا جائیگا اور  ترکی کے اس سے سخت متاثر ہونے کی توقع  رکھنے والے ایک بار پھر  ہم  حزیمت سے دو چار کریں گے۔

جناب ایردوان نے ٹویٹر  پر لکھا ہے کہ ’’ہم محض باتوں کے نہیں  عملی کاروائیوں کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں۔  جس  طرح ہم نے 18 سالوں میں عوام سے کیے گئے تمام تر وعدوں کو نبھایا ہے اسی طرح عام وبا کے  خلاف ہماری جنگ میں بھی قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائیگا۔  ترکی  کے زوال پذیری کا شکار ہونے کی  توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ‘‘



متعللقہ خبریں