کورونا وائرس پر قابو پاچکنے کے قریب ہیں، اب ہمیں سماجی زندگی زیر کنٹرول لانے کی ضرورت ہے: وزیر صحت

حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران58 ہلاکتوں سےمجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 952  ہو گئی ہے۔ اسی دوران 33 ہزار 332 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں  سے 1 ہزار 639 افراد  کا نتیجہ مثبت نکلا ہے۔ دوسری جانب،آج 2 ہزار  826  افراد صحت یاب ہوئے

1416802
کورونا وائرس پر قابو  پاچکنے کے قریب ہیں،  اب ہمیں سماجی زندگی زیر کنٹرول لانے کی ضرورت ہے: وزیر صحت

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جدو جہد میں حاصل کردہ کامیابیاں انسانی اموات  میں کمی اور واقعات کی تعداد میں کمی سے  جاری ہے۔

حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران58 ہلاکتوں سےمجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 952  ہو گئی ہے۔
 اسی دوران 33 ہزار 332 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں  سے 1 ہزار 639 افراد  کا نتیجہ مثبت نکلا ہے۔
دوسری جانب،آج 2 ہزار  826  افراد صحت یاب ہوئے  جن سے مجموعی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 715 ہو چکی ہے۔

دریں اثنا وزیر صحت فخر الدین  قوجہ  نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس  پر کنٹرول حاصل ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   سائنٹفیک کونسل   کے اجلاس  کے بعد کرتے ہوئے کہا کہ  " ہم نے وبا  پر کنٹرول  حاصل کرلیا ہے اگر اب سماجی  زندگی پر بھی کنٹرول حاصل کرلیں تو بہتر  ایام ہمارے منتظر  ہیں۔   



متعللقہ خبریں