ایردوان کا آئرش و نارویجیئن وزرائے اعظموں سے رابطہ،فیصلوں کا خیرمقدم
صدر رجب طیب ایردوان نے آئرش اور نارویجیئن وزرائے اعظموں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں ملکوں کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے خیر مقدم کیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان نے آئرش اور نارویجیئن وزرائے اعظموں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس سے بات چیت میں ترکیہ-آئرلینڈ تعلقات ، اسرائیل کے فلسطین پر منظم حملے اور غزہ کےلیے امدادی سرگرمیوں سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔
بات چیت میں آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا صدر ایردوان نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ علاقائی امن اور انصاف کی بحالی سمیت دو ریاستی حل کی کوششوں مین مدد کرے گا۔
صدر ایردوان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ایک منصفانہ اور پائیدار حل کےلیے اسرائیل کو عالمی قوانین کے احترام پر مجبور کیا جائے۔
ناروے کے وزیراعظم جوہانس گاہر اشٹور سے بات چیت میں بھی دو طرفہ تعلقات ، اسرائیل کے فلسطین پر منظم حملوں اور غزہ کےلیے امدادی سرگرمیوں سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اسرائیل کو لاپرواہ موقف اپنانے اور عالمی قوانین کی پامالی سے رکوایا جائے۔
صدر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر نارویجیئن حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا ۔
متعللقہ خبریں

ہم، ترکیہ کو مستقبل کی طرف محفوظ طریقے سے لے جانے کے مقروض ہیں، ترک اسپیکر
ہم اپنے شہروں کو محفوظ بنانے اور عوام کو مستقبل کے لیے محفوظ حالات فراہم کریں گے