میں اپنے ہر شہری کا شکر گزار ہوں: صدر ایردوان

ہم مکمل طور پر وباء سے پہلے کے طرزِ زندگی کی طرف واپس نہیں لوٹ رہے صرف سخت شرائط میں نرمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1415449
میں اپنے ہر شہری کا شکر گزار ہوں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف ہماری اختیار کردہ تدابیر بہت کامیاب رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں نئے کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں، اموات کی تعداد، انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اور وینٹی لیٹروں پر لگائے گئے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وباء کے دوران ترکی کی بحرانی انتظامیہ کی کامیابی سائنس دانوں سمیت ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ ہم اپنے بزرگوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔ سرکاری اولڈ ہاوسز میں مقیم 27 ہزار سے زائد بوڑھے افراد کے لئے ہر طرح کا ضروری اہتمام کر رہے ہیں۔

انہوں نے وباء کے مقابل شخصی تحفظ کے طریقوں پر عمل کی ایک دفعہ پھر اپیل کی اور کہا ہے کہ ہم مکمل طور پر وباء سے پہلے کے طرزِ زندگی کی طرف واپس نہیں لوٹ رہے صرف وباء کی سخت شرائط کو ذرا نرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ایک طویل عرصے تک وباء کے خطرے کے مقابل حفاظتی تدابیر کے مطابق زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

صدر ایردوان نے وباء کے دوران مختلف سیکٹروں کو فراہم کئے جانے والے مادی تعاون کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ اب کے بعد تشکیل پانے والے نئے گلوبل سسٹم میں ترکی یقیناً وہ مقام حاصل کرلے گا کہ جس کا وہ حقدار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ استنبول سانجاق تیپے میں کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے تعمیر کئے گئے ہسپتال کا افتتاح 21 مئی کو جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی شرکت سے ہو گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اصولوں کی پابندی کر کے جس صبر اور فداکاری کا مظاہرہ آپ کر رہے ہیں اس پر میں آپ میں سے ہر ایک کا شکر گزار ہوں"



متعللقہ خبریں