یوم، یورپ پر ترک وزیر خارجہ کا تہنیتی اور بامعنی پیغام

ان کٹھن ایام میں اگر ترکی یونین کا رکن ہوتا تو یہ کہیں زیادہ طاقتور ہوتی

1413948
یوم، یورپ پر ترک وزیر خارجہ کا تہنیتی اور بامعنی پیغام

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مستقبل میں عالمی برادری کو ایک طاقتور یورپی یونین کی  کہیں زیادہ ضرروت محسوس  ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’’ان کٹھن ایام میں اگر یونین کا رکن ہوتا تو یہ کہیں زیادہ طاقتور ہوتی ، نہ صر ف کورونا بلکہ   ہر طرح کی مشکلات کے سامنے یہ  زیادہ بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوسکتی تھی۔

جناب چاوش اولو نےنو مئی یوم یورپ کی مناسبت سے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن، خوشحالی اور مشترکہ اقدار کی سالمیت کے طور پر ایک اہم منصوبے کی حیثیت کی حامل یورپی یونین سماجی زندگی کے متعدد شعبوں میں  مشترکہ پالیسیوں کی بدولت اپنے شہریوں اور عالمی برادری کے لیے خدمات ادا  کر رہی ہے۔ موجودہ حالات  میں عام وبا، وسعت پکڑنے والی جیو پولیٹیکل رقابت،  کثیرا لجہتی خطرات اور علاقائی تصادم نے پوری دنیا کو ایک امتحان سے دو چار کر رکھا ہے۔

ترک وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی نظام کے غیر یقینی اور تصادم  پر مبنی ایک موڑ سے گزر نے والے ان ایام میں  ان چیلنجز  کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لیے یورپی یونین  کو ایک جانب  نئے اتحاد کو فروغ دینے اور دوسری جانب موجودہ اتحادیوں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اپنے ڈھانچے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یورپی یونین کا رکن ملک ترکی ، رکنیت کے حصول کے ساتھ یورپی یونین کے قیام کے اصولوں پر کار بند رہنے، ذمہ داری اور  ایک اصولی اداکار بننے کے لیے ہر طرح کی خدمات  پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترکی اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسیوں سے لیکر اقتصادی و تجارتی تعلقات تک، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی   سے لیکر سرحدی انتظامی امور تک،  روزگار سے لیکر ہجرت پالیسیوں تک کے  ایک وسیع  شعبے میں مشترکہ  فوائد کے حامل ہونے کا ذکر کرتے  ہوئے وزیر ِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’’ترکی اور یورپی یونین  شراکت مذاکرات   کے باہمی تعلقات کی بنیاد کو تشکیل دینے کے شعور کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، نہ صرف ذاتی مفادات بلکہ خطے و عالمی نظام کے مستقبل  کے لحاظ سے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے   وبا  کے خلاف اقدامات کے ساتھ باہمی  تعاون کے لیے تیار ہونے  کا ثبوت پیش کیا ہے۔ اس لحاظ سے  ہماری یونین سے توقعات  یہ ہیں، یہ تنگ نظری کے موقف سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے  اپنے کردار کے شایان شان پالیسیاں  اپنائے۔  ترکی مشترکہ مستقبل کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہر طرح کے مخلصانپ اور با معنی تعاون کے نظریے کا مالک ہے۔  میں ان افکار کے ساتھ  ترک شہریوں سمیت یورپ کے تمام تر شہریوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں