ترکی کی پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے تعاون کی پیشکش

پاک فضائیہ کے ترجمان نے آج جاری کئے جانے والے بیان میں کہا کہ طیارے کے ذریعے ملک بالخصوص سندھ اورپنجاب کی ٹڈی دل سے متاثرہ فصلوں کے حملوں سے بچائو کاسپرے کیا جائے گا

1412574
ترکی کی پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے تعاون کی پیشکش

ترکی نے پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہPiper Braveسپرے کرنے والا طیارہ لے جانے کے لئے ترکی پہنچ گیا ہے ۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے آج جاری کئے جانے والے بیان میں کہا کہ طیارے کے ذریعے ملک بالخصوص سندھ اورپنجاب کی ٹڈی دل سے متاثرہ فصلوں کے حملوں سے بچائو کاسپرے کیا جائے گا۔

یاد رہے  اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے خوراک اور زراعت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں سے پاکستان میں ربیع اور خریف کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ جس سے ملک کو رواں سال مجموعی طور پر چار ارب ڈالرز یا 669 ارب پاکستانی روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔

پیر کو جاری کی گئی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات میں یہ صورتِ حال غذائی تحفظ، مویشیوں کی بقا اور معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ ملک میں فصلوں کو لاحق خطرات 27 سال میں پہلی بار اس قدر زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں سے ربیع کی فصلیں یعنی گندم، چنا، روغنی بیج کو کم عرصے میں شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اندازے کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں سے پاکستان کی 15 فی صد ربیع کی فصل ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ جس سے ملک کو مجموعی طور پر 205 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں