استنبول میں ہسپتالوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے: ایردوان

استنبول میں 2 ہزار بستروں کی صلاحیت کے حامل 2 ہسپتالوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1409742
استنبول میں ہسپتالوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ استنبول میں 2 ہزار بستروں کی صلاحیت کے حامل 2 ہسپتالوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر سے یشیل کھوئے اور سانجاق تیپے میں زیر تعمیر ہسپتالوں سے متعلق جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ " یشیل کھوئے اور سانجاق تیپے  میں کُل 2 ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے۔ منصوبے انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔ اس وسیلے سے ہم استنبول میں 2 اہم اور پائیدار ہسپتالوں کا اضافہ کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں