ترکی سے امریکہ کو کورونا کے خلاف جدوجہد کے لیے دوسری امدادی کھیپ

صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر روانہ کردہ طبی سازو سامان لادا گیا ترک مسلح افواج کا سی۔130 عسکری کارگو طیارہ مقامی وقت کے مطابق کل  بعد از دوپہر امریکہ پہنچ گیا

1409218
ترکی سے امریکہ کو کورونا کے خلاف جدوجہد کے لیے دوسری امدادی کھیپ

ترکی  سے متحدہ امریکہ کو طبی سازو ساان پر مشتمل دوسری امدادی کھیپ فوجی کارگو طیارے کے ذریعے آج امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر روانہ کردہ طبی سازو سامان لادا گیا ترک مسلح افواج کا سی۔130 عسکری کارگو طیارہ مقامی وقت کے مطابق کل  بعد از دوپہر امریکہ پہنچ گیا۔

اب کی باربھی پہلی کھیپ کی طرح ترک  صدارتی نشان اور جلال الدین رومی کے قول کو  ڈبوں پر ترکی اور انگریزی زبان میں  جگہ دی گئی۔

اس کھیپ میں بھی ماسک، فیس شیلڈز،  گاون،  اور دیگر  متعلقہ سامان شامل ہے۔  

خیال رہے کہ ترکی ابتک 55 ممالک کو کورونا مخالف جنگ  کے لیے امدادی سازو سامان کی امداد فراہم کر  چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں