ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں اور نئے واقعات میں بدستور کمی کا مشاہدہ

ترکی کی مؤثر پالیسیوں سے ملک گیر کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں سطح پر گراوٹ آرہی ہے

1409090
ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں اور نئے  واقعات  میں بدستور کمی کا مشاہدہ

ترکی کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کا گراف  اب بلندی کی جانب گامزن ہے، جانی نقصان اور نئے کیسسز کی تعداد میں دن بدن گراوٹ آرہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  میں مزید 84 اموات سے کل جانی نقصان 3  ہزار 258 ہو گیا  ہے۔

اس دوران 41 ہزار 431 تجزیات کیے گئے جن کے بعد 2 ہزار 188 نئے مصدقہ کیسسز  کا تعین  ہوا ہے۔  جن  کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 392  تک  جا پہنچی ہے۔

ایک دن میں 4 ہزار 922 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں ،   جس کے بعد وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی  تعداد 53 ہزار 808 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں