ترکی کے افق سے روشنی پھوٹتی دکھائی دے رہی ہے: صدر ایردوان

ترکی مستقبل کے لئے زیادہ امید اور زیادہ اعتماد کے جذبے سے اس مشکل دور سے نکل رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1406498
ترکی کے افق سے روشنی پھوٹتی دکھائی دے رہی ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کووِڈ۔19 وباء کے دوران جاری کاروائیوں کے بارے میں کہا ہے کہ " ترکی کے افق سے روشنی پھوٹتی دکھائی دے رہی ہے"۔

سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی مستقبل کے لئے زیادہ امید اور زیادہ اعتماد کے جذبے سے اس مشکل دور سے نکل رہا ہے۔ ہماری قوت ہمارے ایمان سے ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس مشکل دور میں ہم نے ملّی اتحاد، ترقی یافتہ مقامی انفراسٹرکچر اور مثالی بھائی چارے کے ساتھ جو قربانیاں دی ہیں ان کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے۔

پیغام کے ساتھ شئیر کئے گئے گراف میں وباء کے دوران اندرون ملک حاصل کردہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ 55 ممالک کو فراہم کردہ امداد کو بھی مثالوں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں